چار صوبے، چار کمیٹیاں اور سب کا سربراہ زلفی بخاری، یہ ہے تبدیلی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری پر حکومت کی جانب سے نوازشات کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو پاکستان سٹیزن پورٹل پر پاکستانی تارکین وطن کی شکایات کی نگرانی اور موثر حل کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹیوں جو صوبوں کے لحاظ سے بنائی گئی ہیں سب کا سربراہ بنا دیا گیا ہے.
وفاقی حکومت نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر پاکستانی تارکین وطن کی شکایات کی نگرانی اور موثر حل کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی سربراہی میں کمیٹی وفاقی دارالحکومت، آزاد کمشیر اور گلگت بلتستان سے تارکین وطن کی شکایات کا جائزہ اور ان کا حل کرے گی۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے لئے چیئرمین زلفی بخاری، سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امور، منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف، منیجنگ ڈائریکٹر او ای سی، ڈائریکٹر جنرل بی ای اینڈ او ای، چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر و گلگت بلتستان، آئی جی پولیس اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز، اس کے ممبر ہوں گے جبکہ اوورسیز پاکستانیز وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔
سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایت حل نہ ہونے پر افسران کی شامت آ گئی، وزیراعظم کا بڑا حکم
صوبہ پنجاب کے لئے کمیٹی کے چیئرمین بھی زلفی بخاری ہوں گے جبکہ اس کمیٹی میں وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے علاوہ وفاقی وزارتوں سے متعلقہ وہی افسران اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے جو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے لئے قائم کی گئی ہے۔
سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنی شکایات درج کروائیں؟
صوبہ سندھ کے لئے قائم کمیٹی کے چیئرمین بھی زلفی بخاری ہوں گے جبکہ چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی پولیس سندھ کے علاوہ پنجاب اور دیگر کمیٹیوں میں شامل وفاقی افسران اس کا حصہ ہوں گے۔
خیبرپختونخوا کے لئے قائم کمیٹی کے چیئرمین بھی معاون خصوصی برائے وزیراعظم ہوں گے جبکہ کمیٹی میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب اور وفاق کی کمیٹیوں میں شامل وفاقی افسران اس کے ممبر ہوں گے۔
وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میںشکایت درج کروا دی
بلوچستان کے لئے قائم کمیٹی کے چیئرمین بھی معاون خصوصی برائے وزیراعظم ہوں گے جبکہ کمیٹی میں چیف سیکرٹری بلوچستان، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کے علاوہ پنجاب اور وفاق کی کمیٹیوں میں شامل وفاقی افسران اس کے ممبر ہوں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سیل کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ لوگوں کو سٹیزن پورٹل استعمال کرنے کے لیےشعور دیا جائے ،سٹیزن پورٹل ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں
آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے شروع کیے جانے والے سٹیزن پورٹل کے لانچ کو 10 ماہ ہوچکے ہیں اور اس دوران اس پر 10 لاکھ لوگوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی جو لوگوں کے سٹیزن پورٹل کے شروع کئے گئے اس نظام اور اس کی افادیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایسا ذریعہ ہے کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچنے کیلئے کسی بیورو کریٹ یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔
واضح رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.
وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویز (مشورے) براہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں ،گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا