میرپورخاص: ہم کسی بھی سینئرصحافی کی کردارکشی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے ۔اعلامیہ

میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) نیشنل پریس کلب میر پورخاص کا اہم اجلاس صدر قمرالدین شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا گیا کہ ہم کسی بھی سینئرصحافی کی کردارکشی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے،نام نہاد صحافیوں کی جانب سے صدر قمر الدین شیخ کی کردار کشی کی سخت مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی ایسے افراد کے خلاف قدم اٹھایا جائے گا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری سہیل احمد خان نے کہا کہ قمر الدین شیخ کی شخصیت کے بارے میں میرپور خاص کی عوام اچھی طرح واقف ہے اور ان کا شمار سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے جو افراد ان کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی کوشش کر رہے ہیں وہ خود اپنے گریبان میں جھانکیں اور کسی کے کہنے پر استعمال نہ ہوں۔

حیات قریشی نے کہا کہ ملوث افراد کی ہم جتنی بھی مذمت کریں وہ کم ہے اور ایسے نام نہاد افراد کے خلاف قانونی قدم اٹھانا چاہیے فہد ملک نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپس کے اختلافات کو باہمی مذاکرات سے حل کرنا چاہئیے انہوں نے ملوث افراد کی سخت مذمت کی

سید لیاقت شاہ نے کہا کہ قمر بھائی کی شخصیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور ان کی کردار کشی کرنے والے میڈیا کے افراد کو ہمیں اپنی صفوں سے نکال دینا چاہیے

خالد شیخ اور شاہزیب خاصخیلی نے نام نہاد صحافیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدر نیشنل پریس کلب کی کردار کشی کی کوشش انتہائی غلط قدم ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے افراد کے خلاف جلد قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اجلاس سے محمد خالد شاہزیب شاہ، احتشام قریشی، محمد علی بھرگڑی، امید لغاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Leave a reply