دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید چاروں جوان سپردخاک

pak army

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والےچاروں جوانوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپردخاک کر دیا گیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا، پاک فوج کےسپاہی محمد ادریس شہید کو صوابی میں، بادام گل شہید کو کوہاٹ میں سپردِ خاک کیا گیا،سی ٹی ڈی خیبر پختون خوا کے سب انسپکٹر تاج میر شاہ شہید کو پشاور میں، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم شہید کو مانسہرہ میں سپردِ خاک کیا گیا،شہداء کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں سینئر حاضر سروس فوجی و پولیس افسران، فوجی جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ 10 جولائی کو پشاور کے علاقے حسن خیل میں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم سمیت 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 جوان شہید ہو گئے تھے،پشاور کے علاقے حسن خیل میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا تھا،حکومت نے دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

Comments are closed.