اسلام آباد میں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں، انہوں نے دولتِ مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، تاہم پاکستانی قوم اور مسلح افواج اس کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی تعاون سے تعلیم، صحت اور ہنر مندی کے تاریخی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوئے۔
شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ذاتی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال ہوئیں۔تقریب کے اختتام پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی
ترکیہ نے دہلی کار بم دھماکے سے تعلق کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا
محسن نقوی کی سری لنکن کھلاڑیوں سے ملاقات، دورہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا
27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج








