امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کو یوٹا کی ایک یونیورسٹی میں تقریر کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ ان کی عمر 31 سال تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق چارلی کرک کو تقریب کے دوران 200 یارڈ کے فاصلے سے نشانہ بنایا گیا، گولی گردن میں لگنے کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ایف بی آئی کے مطابق فائرنگ ممکنہ طور پر یونیورسٹی کیمپس کی چھت سے کی گئی۔ واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا، تاہم دوسرے حملہ آور کے موجود ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں چارلی کرک کے قتل پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ یوٹا کے گورنر اسپنسر کوکس نے اس واقعے کو "سیاسی قتل” قرار دیا اور کہا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو چکی ہیں جبکہ ایف بی آئی اور مقامی پولیس نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

عراقی فضائیہ کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات

عراقی فضائیہ کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات

پاک بھارت میچ،بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسندوں کی درخواست مسترد کردی

برطانیہ میں ریکارڈ تعداد میں آجران کے ویزا اسپانسر لائسنس منسوخ

Shares: