چارسدہ میں مسیحی برادری کی سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت

0
37

چارسدہ میں مسیحی برادری نے سویڈن میں قرآن پاک کی حالیہ بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور ذمہ دار شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ ایک اجتماع کے دوران، کمیونٹی کے ارکان نے مجرم اور سویڈش حکومت کے خلاف نعرے لگائے،اس موقع پر مسیحی برادری کے رہنماپرائم سیم یول نے اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن کی توہین آمیز فعل کی مذمت میں اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اظہار رائے کی آزادی کو دوسروں کی مذہبی حساسیت کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔ ہم سویڈش حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گھناؤنے فعل کے ذمہ دار فرد کو سزا کا سامنا کرنے کو یقینی بنانے کے لیے فوری کاروائی کرئے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا کہ اس طرح کی بے حرمتی کی کاروائیاں مذہبی کشیدگی کو ہوا دیتی ہیں اور مختلف عقائد کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کے بنیادی اصولوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
اس موقع پر چارسدہ ڈی ایس پی عدنان اعظم خان نے تعزیتی ریلی کی فل پروف سیکیورٹی کو یقینی مکمل انتظامات کئے اور امن و امان برقرار رکھنے و شرکاء کے پرامن اظہار خیال کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بسم اللہ جان کی قیادت میں پولیس کی اضافی نفری تعیناتکی ہوئی تھی۔ ان کی موجودگی نے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے چارسدہ پولیس کے عزم کو اجاگر کیا۔

Leave a reply