ضلع چارسدہ ایس ایچ او تھانہ ترناب واجد خان نے ایک کامیاب کاروائی کی ہے جس کے دوران پولیس کو مطوب چوری، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف کو علاقہ تھانہ ترناب کی حدود میں پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری کی خفیہ اطلاع ملی تھی ،
اطلاع کے پیش نظر ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ترناب واجد خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مطلوب 2 اشتہاری بہار علی ولد فرمان اور زرشاد ولد شمشاد ساکنان نواں کلے دھوبیان کو گرفتار کیا۔ ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ ترناب منتقل کئے گئے۔

Shares: