چارسدہ ڈی ایس پی سٹی جواد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بہرمند شاہ اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے ایک راہزن گینگ کے 2 ملزمان غفار شہباز ولد اسرار ساکن پائندہ خیل اور جمال ولد عرفان ساکن حصارہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ،جن کے قبضے سے چھینی گئی 1 لاکھ 80 ہزار روپے، 2 موبائل فونز ، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والے 2 پستول اور 1 موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا۔ملزمان نے راہزنی کے ایک واردات میں شہری کی مزاحمت پر زخمی بھی کیا تھا دوران تفتیش ملزمان نے اپنے دوسرے ساتھی کا نام بھی بتا دیا ہے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔اور اسکی گرفتاری بھی بہت جلد عمل میں لائی جائے گی،

Shares: