ضلع چارسدہ تھانہ سٹی کے حدود میں زبانی تکرار پر بھائی کی فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹا بھائی جاں بحق ہو گیا، چارسدہ سٹی کے حدود میں زبانی تکرار پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی حنیف ولد عثمان کو قتل کردیا۔فائرنگ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دو ماہ سے چارسدہ میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب صورت اختیار کرچکی ہے اور ایک ہفتے کے دوران چارسدہ میں 9 افراد مختلف واقعات میں فائرنگ جاں بحق ہو گئے۔چارسدہ کے سیاسی اور سماجی حلقو نے چارسدہ میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پولیس کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے،
Shares: