ضلع چارسدہ گرلز کالج تاجو بی بی کی طالبہ گھر جاتے ہوئے ہراسگی کا شکار ہوئی،جس کے خلاف متاثرہ طالبہ نے قریبی تھانے میں ایف آئی آر درج کرا لیا ہے،ایف ائی آر میں طالبہ نے موقف اختیار کیا کہ فیصل نامی لڑکا روز اسکو کالج جاتے اور آتے ہوئے ہراسگی کا شکار بناتا ہے،طالبہ کے مطابق کالج سے آتے ہوئے لڑکے نے اسکی چادر کھینچ کے کپڑے پھاڑ دئیے،طالبہ نے کہا کہ لڑکے فیصل نے سر عام اسکی بے عزتی کی ہے لہذا اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی کر کے مجھے اس ازیت سے چھٹکارا دلایا جائےلڑکا مجھ سے زبردستی شادی کرنا چاھتا ہے میرے گھر والے بھی اس لڑکے سے رشتے کے لئے راضی نہیں، جس کے لئے روز مجھے کالج آتے جاتے وقت تنگ کرتا ہے،طالبہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہراسگی کا یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے ،اور لڑکے کو قانون کے کٹہرے تک پہنچا کے سخت سزا دی جائے،








