نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کو پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نیر علی نے کمیٹی کے مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔سینیٹر طلال چوہدری نے یقین دہانی کرائی کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی، جبکہ پولیس اب کسی بھی پریس کلب میں داخلے سے قبل انتظامیہ کی اجازت لے گی۔

یاد رہے کہ 2 اکتوبر کو آزاد کشمیر میں تشدد کے خلاف مظاہرے کے دوران کچھ مظاہرین نیشنل پریس کلب کے اندر داخل ہو گئے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرنے کے لیے زبردستی پریس کلب میں گھس کر کارروائی کی، اس دوران صحافیوں اور کلب کے ملازمین پر بھی تشدد کیا گیا۔پولیس اہلکاروں نے ایک فوٹوگرافر کا کیمرا توڑنے اور کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی بھی کی تھی۔

پاکستان زندہ باد کا نعرہ غداری نہیں، بھارتی کورٹ کا فیصلہ

امریکا کی پاکستان کو جدید میزائل فروخت کرنے کی منظوری

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کا فیصلہ

Shares: