چارسدہ کے تحصیل شبقدر میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔تھانہ سرو شبقدر پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی سراج نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی 14 سالہ بہن سمیرا کی دو ہفتے قبل ناصر نامی جوان سے شادی ہوئی تھی، شادی کی 4 روز بعد ان کی بہن کو قتل کر دیا گیا اور ان کی لاش کو بوری میں بند کرکے دریائے کابل میں پھینک دیا گیا۔

تھانہ سرو کے ایس ایچ آصف خان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمیرا اور ناصر نے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعہ سے قبل مقتولہ کے شوہر ناصر نے تھانے میں اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کر دی تھی۔ایس ایچ او کے مطابق لاش ملنے کے بعد مقتولہ کے بھائی سراج نے ناصر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔

Shares: