چشتیاں : کار حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ ان کا بچہ محفوظ رہا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی جس میں موجود میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے، جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ افسوسناک حادثہ چشتیاں کے علاقے حاصل پور روڈ پر پیش آیا جہاں کار میں سوار فیملی جا رہی تھی کہ کٹاریاں چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر سامنے موجود درخت سے ٹکرا گئی . حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، میاں بیوی کی لاشوں اور زخمی ہونے والے بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں بچے کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والوں کی شناخت زبیدہ بی بی اور یونس کے نام سے ہوئی ہے، کار سوار فیملی وہاڑی سے چشتیاں آ رہی تھی۔








