چار سالہ بچے سے بدفعلی،تشدد،بچے کی موت،ملزم کو سزا کا مطالبہ

0
55

چار سالہ بچے سے بدفعلی،تشدد،بچے کی موت،ملزم کو سزا کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ضلع میں ظلم کی انتہا ہو گئی

چار سالہ طالب علم کے ساتھ بدفعلی، بعد میں گلا دبا کر قتل کرنے کوشش، بچہ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا،چار سالہ ضیاء الدین قوم موسیٰ خیل سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس نہ آیا، راستے میں ملزم نے بچے کو پکڑا اور کھیتوں میں جا کر زیادتی کی، بعد میں ڈر سے بچے کا گلا دبانے کی کوشش کی اور ناکامی کی صورت میں بچے کو چھوڑ کر بھاگ گیا، لواحقین نے بچہ گھرنہ پہنچنے پر خود تلاش میں ناکامی کے بعد پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے بچی کو تلاش کر کے ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ بھی درج کر لیا تا ہم افسوسناک خبر آئی ہے کہ بچے کی ہسپتال میں دوران علاج موت ہو گئی ہے،

میڈیکل رپورٹ میں معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی ثابت ہوئی .ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بدفعلی کے بعد بچے پر لوہے اور اینٹوں سے تشدد کیا گیابچے کا ایک بازو اور دانت ٹوٹے ہوئے ہیں

پولیس نے بچے جاول موسیٰ خیل کا قاتل صابر ببر گرفتار کر لیا ہے ،جاول شدید زخمی اور بے ہوشی کی حالت میں 18 مارچ کو گندم کے کھیت سے ملااور 21 مارچ کو انتقال کر گیا ۔ ضلعی چئیرمین انسانی حقوق واقلیتی امور محمد حذیفہ قاسمی کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ اس فرعون کو عبرت کا نشان بنائیں گے

دوسری جانب علی حیدر کا کہنا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں موسی خیل برداری کا چار سالہ بچے سے تین دن پہلے سکول سے واپسی پہ درندہ صفت بندے کی زیادتی وتشدد جو آج دم توڑ گیا; آو مل کر اس بچے کے لئے آواز اٹھائیں

واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو گیا ہے

Leave a reply