فیصل آباد میں چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئی

ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق فیصل آباد محمود ٹاؤن، اسٹریٹ نمبر 24، نواباں والا روڈ، مظفر کالونی کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر امدادی ٹیم روانہ کر دی گئی۔ ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی خستہ حال چھت اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ملبے سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ریسکیو ٹیم نے تمام متاثرین کو جنرل ہسپتال سمن آباد منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ میں زاہدہ بی بی زوجہ اللہ دتہ، عمر 55 سال کی موت ہو گئی جبکہ اللہ دتہ ولد محمد علی، عمر 55 سال، علیشبا دختر اللہ دتہ، عمر 19 سال ، وارث علی ولد اللہ دتہ، عمر 1 سال زخمی ہوئے.

Shares: