گوجرہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)آزادرکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی118گوجرہ چوہدری بلال اصغر وڑائچ نے ایک بارپھر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا۔زمان پارک میں ملاقات کے دوران سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ مرحوم کے بڑے صاحبزادے وامیدوار برائے این اے 105چوہدری حسام علی وڑائچ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، فواد چوہدری اسدعمر،چوہدری ا فتخار گھمن،میاں محمد اسلم اقبال سینئر وزیر پنجاب، ممبر پنجاب اسمبلی سونیا علی رضا سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق چوہدری بلال اصغروڑائچ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کواعتمادکاووٹ دیں گے وڑائچ ذرائع کے مطابق آئندہ پی پی 118سے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری بلال اصغر وڑائچ جبکہ این اے 105 سے چوہدری حسام علی وڑائچ پاکستان تحریک انصاف سے امیدوار ہونگے۔چوہدری بلال اصغر وڑائچ نے قبل ازیں جہا نگیر ترین کے سا تھ پا کستا ن مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کی حما یت کی تھی۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں