گوجرہ : چوہدری عمر افتخار کے کزن ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر سیاسی امورچوہدری عمر افتخار کے کزن اور علاقہ کے معروف زمیندارکونامعلوم افراد نے فائر نگ کر کے قتل کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر364ج ب کے معروف زمیندارچوہدری عبدالروف کابیٹا محمد فراز روف اپنے موٹر سائیکل نمبرFDN.9869 پر سوارہو کراپنے ڈیرہ سے شہر کی جانب آرہا تھاکہ جب وہ لنک روڈموچیوالہ روڈ پر پہنچا تو اس کے پیچھے دو موٹر سائیکل سوار مسلح نقاب پو ش آگئے اور اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ملزمان فائرنگ کر تے ہوئے موقع سے فرارہو گئے۔شدید زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیااطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دی ہے اور پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔مقتول وزیر اعلی پنجاب کے مشیر سیاسی امور چوہدری عمر افتخار کاکزن ہے۔قتل کے واقعہ کی وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اورآئی پنجاب عامرزوالفقار نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Comments are closed.