چائے کے قیمتوں میں کمی کر دی گئی

0
191

چائے کے عالمی دن پر چائے کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر ،ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چائے کی پتی کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق لیپٹن اور سپریم چائے کی قیمتوں میں 60 سے 110 روپے تک کمی کی گئی۔لیپٹن 800 گرام پیک کی قیمت 2195 سے کم ہو کر 2085 روپے، 430 گرام پیک 1197 کی بجائے 1137 کا ہوگیا، سپریم چائے 900گرام پیک 1792سے کم ہو کر 1732 روپے کا ہوگیا ہے۔
ترجمان یوٹیلٹی سٹور کے مطابق معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 37 روپے فی لیٹر سے 48 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی ہے۔گھی 499 روپے کی بجائے 482 روپے فی کلو دستیاب ہوگا جبکہ برانڈڈ کوکنگ آئل 470 سے 422 روپے فی لیٹر جبکہ دوسرا برانڈڈ کوکنگ آئل 555 کی بجائے 518 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا ۔

Leave a reply