لندن: سوشل میڈیا پر اپنی گلوکاری کے سبب شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے بھارتی فلمساز کرن جوہر کےلیے خصوصی پیغام دیا ہے۔
باغی ٹی وی : کچھ روز قبل چاہت فتح علی خان نے ‘توبہ توبہ’ گانا ریلیز کیا جو دراصل مقبول بالی وڈ گانے ’توبہ توبہ‘ کی نقل ہے جو معروف بھارتی گلوکار کرن اوجلا نےگایا ہےبالی وڈ میں یہ گانا وکی کوشل پر فلمایا گیا ہے جو ان کے رقص کی وجہ سے انٹرنیٹ پر بہت مشہور ہوا ،بعد ازاں چاہت فتح علی خان نے مذکورہ گانے کو اپنے انداز میں گایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا،جہاں دیگر صارفین اور کرن اوجلا نے گانے پر ردعمل دیا وہیں بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے اس گانے کو لازمی دیکھنے کا مشورہ دے دیا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
چاہت نے اپنے گانے کی تعریف کرنے پر کرن جوہر کا انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شکریہ ادا کیا ہے، انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں گلوکار چاہت فتح علی کا کہنا تھا کہ میرے گانے کی تعریف کرنے اور اسے پسند کرنے پر میں کرن جوہر کا شکر گزار ہوں،کرن جوہر میری ایک خواہش ہے کہ میں آپ کی فلم میں کام کروں اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کی فلم میں بلامعاوضہ کام کروں گا‘‘۔
چاہت فتح علی خان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ کیا کہ ’’کانفیڈینس ہوتو چاہت جیسا ہو ورنہ نہ ہو‘‘۔