باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی نظام رائج ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے،ڈیرہ کی غریب عوام اورمریض پرائیویٹ ہسپتالوں کے اخراجات سے بچنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں مگریہاں بھی ایم ٹی آئی نظام کے ذریعے ان کی چمڑی ادھیڑی جاتی ہے اورسستاعلاج ایک خوب بن کررہ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی نظام کے تحت جہاںعلاج کے نام پر غریب مریضوں کی چمڑ ی ادھیڑی جارہی ہے وہیں ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے اورعملے اکثروبیشترڈیوٹی سے غیر حاضر رہتاہے جس کی وجہ سے علاج کی غرض سے آنے والے مریض دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات فراہم نہیں کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے مہنگے داموں بازار سے ادویات خریدنے پر مجبورہوچکے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں اوپی ڈی ، ایمرجنسی ودیگروارڈز میں صفائی کی ابترصورتحال ہے ۔ڈاکٹرزنے ڈیوٹی اوقات میں اپنے پرائیویٹ کلینکس آبادکیے ہوئے ہیں جہاںوہ مریضوں کامہنگے داموں علا ج معالجہ کرتے نظرآتے ہیں ۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پو ر، صوبائی وزیربلدیات وممبر صوبائی اسمبلی سردارفیصل امین خان گنڈہ پور اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے ہسپتال انتظامیہ کومریضوں کا بروقت علاج کرنے اورسہولیات فراہمی کامطالبہ کیاہے ۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved