ڈی جی خان: چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس کی کارروائی ،چوری شدہ موٹر سائیکل کراس کرتے ہوئے 2 گرفتار

ڈیرہ۔غازیخان،باغی ٹی وی-چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس کی کارروائی دو کس موٹر سائیکل لفٹر ڈکیتی/چوری شدہ موٹر سائیکل چیک پوسٹ سے کراس کرتے ہوئے گرفتار ،چیک پوسٹ غازیگھاٹ پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں کو روکا جو گرفتاری کے خوف سے فرار ہو گئے۔انچارچ چیک پوسٹ جواد احمد ASI معہ ٹیم نے موٹر سائیکل لفٹروں کا تعاقب کر کے دونوں موٹر سائیکل لفٹروں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل لفٹر ڈکیتی/چوری شدہ موٹر سائیکل صوبہ بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ جاری ہے۔ڈیرہ غازیخان پولیس کے تمام جوان دن و رات عوام الناس کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

Leave a reply