ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان )ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری،چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس نے ہفتہ واری کاروائی میں لاکھوں روپے مالیت کے 8 عدد ٹائرز،246 کارٹن سگریٹ اور 3 بیگ شاپر کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس نے ہفتہ واری کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے سمگل ہونے والے 8عدد ٹائرز،246 کارٹن سگریٹ اور 3 بیگ شاپر کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
انچارج چیک پوسٹ غازی گھاٹ نے کہا ہے کہ نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مزید سیکورٹی کے پیش نظر چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو مربوط کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں۔








