ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی(نامہ نگار شہزاد خان) ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر اور وہوا میں حالیہ حملہ کے پیش نظر ڈی جی خان ڈویژن میں سکیورٹی معاملات کو از سر دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبائی اور ضلعی سرحدوں کے علاؤہ چیک پوسٹوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔فورسز کو جدید آلات اور ہتھیار سے لیس کرنے کیلئے سفارشات بھیجی جائیں گی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ڈی پی او احمد کمال اور دیگر افسران موجود تھے.کمشنر نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ٹیم ورک سے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ترنمن،مور جھنگی اور دیگر حساس مقامات پر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے ہوں گے۔سبسڈی آٹا کے ٹرکنگ پوائنٹس پر سیکورٹی بھی بڑھانا ہوگی۔ آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ وسائل کا بہتر استعمال کرکے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کئے جارہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں،سیف سٹی کے ذریعے حساس مقامات کی نگرانی کرائی جارہی ہے۔چیک پوسٹوں پر عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ڈی پی او محمد اکمل،ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اکرام احمد،ڈی ایف سی مہر اختر حسین اور دیگر موجود تھے

Shares: