سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ضلع بھر میں پولیس کی 7 چوکیاں ختم کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمدحسن اقبال نے ضلع سیالکوٹ کے محتلف تھانوں کی 7 چوکیاں فی الفور بند کردی ہیں جن میں تھانہ کینٹ کی 3 چوکیاں سچیت گڑھ ، چوکی رجمنٹ بازار اور چوکی لاری اڈا، تھانہ سول لائنز کی چوکی ماڈل ٹاؤن ، تھانہ صدر کی چوکی اورا، تھانہ صدر پسرور کی چوکی کوٹلی باوا فقیر چند، تھانہ صدر سیالکوٹ کی چوکی اورا اور تھانہ سمبڑیال کی چوکی بھکڑیوالی شامل ہیں ۔
انسپکٹر جنرل آپ پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں پولیس کی غیر منظور شدہ چوکیوں کو فی الفور بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کی تعمیل میں ڈی پی او سیالکوٹ نے 7 چوکیوں کو کلوز کر کے رپورٹ آئی جی آفس بھجوا دی ہے۔

Shares: