معرکۂ حق پر "یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستانی میڈیا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے بھارتی پراپیگنڈے کا مؤثر اور یادگار جواب دیا، جس پر ہمیں فخر ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کچھ نہیں چھپایا، سب حقیقت عوام کے سامنے رکھی، میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ اور محبِ وطن رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا، اور اس میں میڈیا نے بیانیہ قائم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔اس موقع پر موجود صحافیوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور ان کی ٹیم کی بھی تعریف کی، جنہوں نے صحافیوں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کیں۔
ایک صحافی نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا ہر لفظ حب الوطنی سے سرشار تھا۔اس پر جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ادا میں کرتا تھا، الفاظ آرمی چیف کے ہوتے تھے۔آرمی چیف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی بھی تعریف کی اور کہاویل ڈن عطا تارڑ! آپ 24 گھنٹے دستیاب رہے اور آپ کی کارکردگی غیر معمولی رہی۔”
واضح رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کا مدلل اور ذمہ دارانہ جواب دیا، جسے ملکی و عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔تقریب میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت، صحافی، سفارتکار اور فنکار شریک تھے۔ تقریب کا مقصد نہ صرف عسکری فتح کا جشن منانا تھا بلکہ ان عناصر کو سراہنا بھی تھا جنہوں نے اطلاعاتی محاذ پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا۔
پی ایس ایل 10 کا آغاز کل سے، کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں اہم ٹاکرا
پی ایس ایل 10 کا آغاز کل سے، کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں اہم ٹاکرا
یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب جاری، وزیراعظم کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین
یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب جاری، وزیراعظم کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین
ایس ای سی پی کی تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری