چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب کی وزیراعلیٰ سے ملاقات،عثمان بزدار نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اوراقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے،پولیس کوامن عامہ کی فضابہتر بنانے کیلئے فرائض سرانجام دیناہوں گے،تھانوں میں عام عوام کی دادرسی کیلئے فعال انداز میں کام کرناہے،
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے ملاقات کی ، وزیراعلیٰ کی جانب سے میجر (ر) اعظم سلیمان کو پنجاب میں چیف سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی کی مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پر شفافیت، گڈگورننس اور کرپشن فری کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی ہے۔عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی ترجیحات ہیں۔
واضح رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو دو روز قبل تعینات کیا گیا ہے، آج تعیناتی کے بعد انکی وزیراعلیٰ سے پہلی ملاقات تھی.







