چیف افسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

چیف افسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیف افسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے سی او لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن علی عباس بخاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے شمائل پراچہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار نے کہا کہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ٹرنر روڈ پر قائم اسکے افس کی سیڑھیوں کو ناجائز تجاوزات قرار دے کر مسمار کرنے کا نوٹس دے دیا۔ عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے چیف افسر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو بھجوا دی۔

درخواستگزار نے مزید کہا کہ عدالت نے درخواست گزار کو سننے تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیڑھیاں مسمار کرنے سے روک دیا ۔عدالت کے حکم کے برعکس سیڑھیاں مسمار کر دیں گئیں چیف افسر کا یہ اقدام توہین عدالت کے مترادف ہے ۔

درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت چیف افسر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے

Comments are closed.