چینی باشندہ "جسمانی” ریمانڈ پر پاکستانی پولیس کے حوالے

چینی باشندہ "جسمانی” ریمانڈ پر پاکستانی پولیس کے حوالے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے چینی شہری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

شہر قائد کے علاقے قیوم آباد میں نو پارکنگ پر کھڑی چینی باشندے کی گاڑی اٹھانا ٹریفک پولیس کو بھاری پڑ گئی تھی، چینی باشندہ نے ٹریفک پولیس اہلکار پرتشدد کیا اور اہلکار کو مار مار کر ادھ موا کر دیا تھا،بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاتھا۔

گرفتار چینی باشندے کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،عدالت نے چینی ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، اس دوران سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار عامر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چینی باشندہ بزنس ویزے پر پاکستان آیا ہوا ہے

Comments are closed.