چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

0
91

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چینی بحران کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی دیوانے کا خواب ہے،ایسا نہیں ہو سکتا،

وزیراعظم نے ہمیں اجازت دی تو کچھ ٹرینیں فوری طور پر 15 اپریل سے چلائیں گے،142 ٹرینیں ہماری چلتی ہیں لیکن ہم 20 یا 22 ٹریںیں چلائیں گے، مزدوروں نے کوچز کو صحیح کرنے میں کردار ادا کیا، ہمارے جو قلی ہیں ان کو مالی پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے، انکو بھی 12 ہزار روپے ملیں گے، 1675 قلی ہیں ان کے انچارج یا وہ خود میسج کریں گے تو انکو پیسے مل جائیں گے،

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج 45 لاکھ کی قسط جاری ہو گی لیکن ان لوگوں کو ملے گی جو پہلے سے رجسٹرڈ ہیں، کرونا وائرس کا آج ایک کیس نکلا یہ ورکشاپ کا نہیں بلکہ باہر سے آدمی آیا، آج سے ہم نے مغلپورہ ورکشاپ کو بند کر دیا ہے، فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں شہری زبردستی چڑھ جاتے ہیں اس پر بھی ایکشن ہو گا، ریلوے موجودہ حالات میں حکومت کی ہدایات کے مطابق بند ہے، ہمیں جو نقصان ہو رہا ہے اسکی سبسڈی ملے گی، تمام ریلوے کے ملازمین کو وقت پر تنخواہ ملے گی

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے 13 اپریل تک چھٹی دی ہے، مغلپورہ ورکشاپ میں صرف 10 ہزار مزدروں کو چھٹی دی ہے باقی ورکشاپس میں مزدور کام کریں گے، جو 50 سال سے زیادہ ہیں وہ اپنے انچارج کو درخواست دیں گے، بجلی کے بلوں کے حوالہ سے اجلاس میں بات ہوئی، یوٹیلٹی سٹورز کو فنڈ جاری کر دیا گیا تا کہ اشیا کی کمی نہ ہو.

شیخ رشید نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کی اہم شخصیت ہیں، رپورٹ کا فیصلہ 25 اپریل کو ہونا ہے، ایک دن میں یہ کہنا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین میں فاصلے ہو جائیں گے کہنا صحیح نہیں، عمران خان نے واضح کیا کہ عوام کو لوٹنے والوں کو کسی کو نہیں چھوڑوں گا، اربوں روپے کی سبسڈی لینے والوں کو حساب دینا ہو گا، چینی افغانستان 70 فیصد گئی،کابل ایسی جگہ ہے جہاں حساب کتاب نہیں ہوتا، مال گیا یا نہیں فرانزک رپورٹ میں سامنے آ جائے گا.

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم بڑی محنت کر رہی ہے، عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں گے، پہلا روزہ، 25 اپریل اور رپورٹ کی فرانزک رپورٹ بھی آ جائے گی اور فیصلہ ہو جائے گا، عمران خان پر کوئی عدم اعتماد نہیں کرے گا، جہانگیر ترین اہم شخصیت ہیں،اونچ نیچ ہوتا رہتا ہے، عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اگر عمران خان کو نکال دیا جائے تو پیچھے کچھ نہیں بچتا، عمران خان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے، کسی شخص کو نہیں نکالا گیا، بلکہ لوگوں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے ، 25 تک جب تک فرانزک نہیں آتی میڈیا اپنی بات کرونا پر کرے.

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

Leave a reply