چینی بحران، بزدار بھی تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہوں، عظمیٰ بخاری نے کیا مطالبہ

0
36

چینی بحران، بزدار بھی تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہوں، عظمیٰ بخاری نے کیا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان بزدار سے چینی اور آٹے چوری کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا مطالبہ کیا ہے

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بزدار صاحب چینی اور آٹے چوری میں آپ کے لیڈر بینی فشری اور آپ سہولت کار ہیں، بزدار صاحب اب کرپشن کرپشن اور چور ڈاکو کا راگ الاپنا بند کردیں ،چوری اور ڈاکے کی واردات کا سراغ اب وزیراعظم ہاﺅس اور وزیراعلیٰ ہاﺅس تک جارہا ہے ،بزدار صاحب کرونا کےخلاف لڑنے کےلئے آپ کے پاس قابلیت اور صلاحیت کی شدید کمی ہے،کرونا کو شکست باتوں اور دعووں سے نہیں دے جاسکتی.

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بزدار صاحب آپ صرف کمیشن اور حصے وصول کرنے پر اپنی توجہ مبذول رکھیں،پاناما لیکس میں پھرتیاں دیکھانے والا نیب اور ایف آئی اے اب پھرتی کیوں نہیں دیکھارہا؟ ،چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے عمران نیازی سے بلیک میل ہو رہے ہیں،چیئرمین نیب صاحب جان اللہ کو دینی اور عہدے پر رہتے فرائض کا حساب بھی دینا ہے،دنیاوی آقاﺅں کے خوف سے آپ اپنے فرائض سے غفلت بھرت رہے ہیں

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کرونا کےخلاف لڑنے والوں میں صف اول میں ہیں،شہبازشریف کی پاکستان میں موجودگی حکمران طبقہ اپنے لئے خطرے کی علامت سمجھتا ہے،چیئرمین نیب حکومتی ایماءپر بار بار شہبازشریف کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتا ہے، حمزہ شہباز 340دنوں سے بے گناہ جیل میں قید ہیں،حمزہ شہباز کا ایک ہی گناہ ہے وہ صرف شہبازشریف کے بیٹے ہیں،انشاءاللہ حمزہ شہباز بھی اپنے والد خادم اعلیٰ کی طرح عدالتوں سے سرخرو ہونگے.

Leave a reply