چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

0
70

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگی ہونے کے حوالہ سے مسلم لیگ ن حکومت پر کڑی تنقید کرتی رہی اور چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین کو قرار دیتی رہی لیکن انکشاف ہوا ہے کہ چینی بحران کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ شریف برادران ہیں

شریف برادران کی فیکٹری سے چینی کی 55 ہزار بوریاں برآمد کی گئی ہیں، اوچ شریف میں ضلعی انتظامیہ نے شریف برادران کی اتفاق شوگر ملز پر چھاپہ مار کر چینی کی 55 ہزار بوریاں برآمد کرلیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق کا کہنا ہے کہ اتفاق شوگر ملز کے گودام میں کارروائی پولیس کی اسپیشل برانچ کی اطلاع پر کی گئی، چینی کی 55 ہزار بوریاں‌ برآمد ہونے پر گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے نمائندہ کے مطابق شریف برادران کی اتفاق شوگر ملز کافی عرصے سے بند پڑی تھی اور سیزن میں کریشنگ بھی نہیں کی گئی تھی، ملز اونر نے چینی کی بوریاں ذخیرہ کرنے کے لیے گودام کو استعمال کیا تھا.

واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے ،چینی بازار میں 80 سے 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹور پر چینی لینے کے لئے جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں چینی کا سٹاک ختم ہو چکا ہے، عام دکانوں پر بھی چینی کی قلت ہے جس کی وجہ سے اکثر دکاندار گاہکوں کو ایک یا دو کلو سے زیادہ چینی نہیں دے رہے.

چینی کی قیمت میں اضافے کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ چینی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں یو رہی ہیں، شوگر ملز اپنے سٹاک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہی، پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی،

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

درخواست میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے منافع کا حوالہ دیا گیا، درخواست گزار کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اقدامات نہ کرکے وقت ضائع کر رہی ہے،حکومت کو فرانزک آڈٹ کرکے چینی کی قیمت مقرر کی جائے

آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

Leave a reply