پاکستان نے چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کو بڑے اعزاز سے نواز دیا، صدر مملکت عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نوازا خصوصی تقریب آج ایوان صدر میں ہوئی، ایوارڈ پاکستانی مفاد میں قابل قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے،وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے،چیئرمین سینیٹ،آرمی چیف بشمول تینوں افواج کے سربراہان تمام وزراء ایک ہی ہال میں موجود تھے .۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان دیا۔
چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے چینی نائب وزیراعظم کا استقبال کیا، اعلیٰ سطح کا چینی وفد بھی ہمراہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس دوران وزرا کا تعارف کرایا۔ شبہاز شریف نے چینی نائب وزیراعظم سے کابینہ کے ارکان بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، سید نوید قمر، احسن اقبال، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، حنا ربانی کھر اور طارق فاطمی کا تعارف کرایا
پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں،وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف اورنائب وزیراعظم چین تقریب میں موجود تھے،وفاقی وزرا اور چین کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی تقریب میں موجود تھا.وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی تقریب میں شریک ہوئے ،
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چینی نائب وزیراعظم اور وفد کی پاکستان آمد پر خوشی ہوئی مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کا مرحلہ خوش آئند ہے 10سال قبل سی پیک منصوبوں پر کام کا آغاز ہوا تھا ،سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی پاکستان اور چین نے اس معاہدے پر 10سال قبل دستخط کئے تھے ،وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام میں رشتہ مضبوط ہوا ،سی پیک میں روڈ انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی شامل ہیں سی پیک کے دوسرے فیز میں ایگری کلچراورآئی ٹی سیکٹر شامل ہے سی پیک سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا آج اہم دستاویز پر دستخط ہوئے جس سے معاشی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا
حکومت پاکستان کی دعوت پر صدر شی جن پنگ کے خصوصی ایلچی، چین کے نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے یہاں کا دورہ کر رہے ہیں۔
چینی نائب وزیراعظم کی آمدپر اسلام آباد میں ریڈ زون کو ہر طرح کی آمد رفت کے لیے بند کیا گیاہے ۔شہر اقتدار کے تمام راستوں اور ریڈ زون میں پاک فوج اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے،شاہراؤں پر پاکستان اور چائنہ کے پرچم بھی لہرا ئے گئے ہیں ۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اسلام آباد روانہ ہو گئے،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے چین کے نائب وزیراعظم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کی10سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سی پیک کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیساتھ چینی نائب وزیراعظم، صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق نائب چینی وزیراعظم نے سی پیک اور پاک چین اقتصادی تعلقات میں اہم کردار اداکیا، ہی لائفنگ سی پیک منصوبوں پرعمل درآمد میں بھی متحرک رہے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ دراصل پاک چین اعلی سطح کے رابطوں کاحصہ ہے۔