![kamran tesori](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/04/kamran-tessori-jpeg.webp)
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کاروباری افراد بالخصوص چھوٹے کاروبار کو وسعت دینے اور انہیں ایکسپورٹ کے ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے گورنرہائوس میں خصوصی سیل کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔
باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس خصوصی سیل کے ذریعہ کاروبار ی افراد بالخصوص چھوٹے کاروبار کو درپیش مشکلات کے خاتمہ اور مسائل کے حل میں بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔گورنرسندھ نے رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے دورہ میں ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئر مین فیصل جہانگیر ، سینئر وائس چیئرمین جاوید جیلانی کو مبارک باد بھی دی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ گورنرہائوس میں قائم کردہ خصوصی سیل سے ایکسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جبکہ چھوٹے کاروبار کو ایکسپورٹ کے لئے بھرپور معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔
گورنرسندھ نے REAP کو 4بلین ڈالرز ایکسپورٹ کا اہداف حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن نے 300 ملین ڈالرز سے 4ارب ڈالرز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا ہے۔آ ج اس تقریب میں ایسوسی ایشن کو مزید 2ارب ڈالر ز ایکسپورٹ کا ہدف دے رہاہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی چاول کی دنیا بھر میں زبردست مانگ ہے اسی طرح سندھ کا اچار بھی دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد اچار ہے اس کی ایکسپورٹ کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر قومی معیشت کے استحکام کے لئے دن رات کام کرنا ہے اس ضمن میں وفاق یا صوبہ سے جو بھی مسائل ہوں گے اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کویقین دلانے آیا ہوں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اورتمام کاروباری افراد کے لئے بھی گورنرہائوس کے دروازے کھلے ہیں۔جن کو کوئی مسئلہ درپیش ہے وہ گورنرہائوس آجائیں ان کے مسائل حل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے متحرک کردار ادا کریں۔سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن قومی معیشت پر یکجہتی دکھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایسوسی ایشن بھی جائوں گا ان کے مسائل بھی حل کریں گے۔گورنرسندھ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر سے 10سے 15ارب ڈالرز ایکسپورٹ ممکن ہے۔ بلاشبہ ہمارے لوگوں میں جذبہ ہے ہمیں ا س کی قدر کرنا چاہئے۔ تقریب میں گورنرسندھ نے بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا۔ واضح رہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس میں بزنس مین گروپ نے بھاری اکثریت سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔ گورنرسندھ نے نومنتخب چیرمین فیصل جھانگیر اور سینئر وائس چیئرمین جاوید جیلانی کو شیلڈ بھی دی۔