بھتہ وصولی پر چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی ڈی کے راؤگرفتار

arrest

بھتہ وصولی پر چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی ڈی کے راؤگرفتار جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ملک بھر میں چھاپے مارے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ایسوسی ایٹڈ کرائم برانچ ممبئی کو ایک ہوٹل مالک کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا کہ ڈی کے راؤ اور اس کے ساتھیوں نے ہوٹل پر قبضہ کرنے کی سازش کی اور ڈھائی کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا۔ شکایت کے مطابق، ڈی کے راؤ نے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔بدنام زمانہ گینگسٹر ڈی کے راؤ کا اصل نام دلیپ ملیش وورا ہے اور اس کا مجرمانہ کیریئر کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ ماضی میں وہ متعدد بار ڈکیتی اور بھتہ وصولی جیسے جرائم میں ملوث پایا گیا ہے۔کرائم برانچ نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ اس دوران پولیس کو بڑی کامیابی ملی اور ڈی کے راؤ سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدہ افراد کو 37ویں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ڈی کے راؤ 90 کی دہائی میں چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی بن گیا تھا اور ممبئی میں جبری وصولی کا بڑا نیٹ ورک چلاتا تھا۔ وہ ماضی میں بھی کئی بار پولیس کی گرفت میں آیا لیکن ہردفعہ عدالت سے چھوٹ جاتا رہا۔ 2017 میں ایک اور جبری وصولی کے کیس میں گرفتار ہونے کے بعد اسے 2022 میں بمبئی ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔پولیس کے مطابق، ڈی کے راؤ دو مرتبہ پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا ہے۔ ماضی قریب میں ممبئی پولیس نے چھوٹا راجن گینگ کے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا تھا جن میں 16 سال سے مفرور ایک مجرم شامل ہے۔

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

کراچی یونین آف جرنلسٹس وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات
آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

Comments are closed.