چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفی دے دیا

چیئرمین نیب نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور اپنا استعفی پیش کیا ۔وزیراعظم نے چیئرمین نیب کا استعفی منظور کر لیا

اتحادی حکومت بننے کے بعد سابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد آفتاب سلطان کو چییرمین نیب لگایا گیا تھا

آفتاب سلطان کے استعفے کی افواہین گزستہ دو روز سے گردش کر رہی تھی۔ دو روز قبل نیب ترجمان نے افواہوں کی تردید کی تھی تا ہم آج چیئرمین نیب کے استعفی کی تصدیق ہو گئی ہے

Shares: