امریکی شہر شکاگو کے شمالی علاقے ریور نارتھ میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے کم از کم 3 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر چلنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، جبکہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ہلاک ہونے والوں میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی ریپ اسٹار میلو بکز کے نئے البم کی تعارفی تقریب کے بعد پیش آیا، اور میلو بکز کا بوائے فرینڈ بھی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں شامل ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، اور شہریوں سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد انتقال کر گئے
وفاقی حکومت کا 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا
باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا