چکن کی قیمتوں میں کمی تاہم ہوٹلوں پر مہنگائی،نوٹس کا مطالبہ
قصور
چکن کا ریٹ 450 سے بھی کم تاہم ہوٹلوں پر کڑاھی گوشت و بار بی کیو کی قیمتیں ابھی تک پرانی اور زیادہ،عوام کا ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ سے نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ کچھ دنوں سے چکن کی قیمت 450 روپیہ فی کلو سے بھی کم ہے تاہم ہوٹل مالکان کی طرف سے مہنگائی کا رونا پھر بھی جاری ہے جب چکن کی قیمت 700 روپیہ فی کلو تھی تب ہوٹل مالکان نے چکن کڑاھی کی قیمت 1400 روپیہ فی کلو مقرر کی تھی اور لیگ پیس و لیگ پیس 450 روپیہ فی پیس کہ جس کا وزن بمشکل 250 گرام ہوتا ہے
اب چکن کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہوٹل مالکان نے قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی اور لوگوں کی جیبوں پر کھلے عام ڈاکہ زنی کی جا رہی ہے جس پر عوام نے پرائس کنٹرول مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ چکن کی قیمتوں کے مطابق ہوٹلوں کو قیمتیں کم و زیادہ کرنے کا پابند بنایا جائے
اگر گوشت کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو ہوٹل مالکان بھی اپنی قیمتیں کم کریں اگر گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو قیمت میں اضافہ کیا جائے نا کہ مہنگے گوشت کی آڑ میں سستا ہونے پر بھی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جائے