شبلی فراز اور عمر ایوب کا چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
اسلام آباد: سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا،موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔
خط میں درخواست کی گئی کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کےلیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل جلد از جلد کی جائے۔
امریکا کے گہرے اور پراسرار پہاڑ جہاں آدم خور بونوں کا بسیرا ہے
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹیکی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے خط میں لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 215 ایک کے تحت موجودہ چیئرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔
دریائے سندھ روزانہ کروڑوں روپے کا سونا اگل رہا ہے،رپورٹ
انہوں نے لکھا کہ ’آئین کے آرٹیکل 213 (2 اے) اور (2 بی) کی تکمیل کی غرض سے آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ چیئرمین الیکشن کمیشن کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ چیئرمین الیکشن کمیشن کی بروقت آئینی تقرری ممکن بنائی جاسکے موجود ہ چیئرمین الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے، وہ اپنے عہدے کی بدنامی کا باعث ہیں۔
بے نظیر نشوونما پروگرام میں 79 کروڑ سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف