چیف جسٹس پاکستان سے ہزارہ ڈویژن بار کے وفد نے ملاقات کی جس میں ہزارہ بار کے وکلا اور سائلین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصاف تک رسائی کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلان کیا کہ وہ ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے دورے بھی کرینگے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ بینچ اور بار کی اجتماعی دانش عدالتی نظام کے لیے ناگزیر ہے، قانونی برادری کے تعاون کے بغیر مؤثر نظام انصاف ممکن نہیں۔وفاقی عدالتی اکیڈمی کے تربیتی پروگرامز وکلا کے لیے مفید ثابت ہونگے،ہزارہ ڈویژن کے وکلاء عدالتی تربیتی کورسز سے استفادہ کریں۔ملاقات کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
حکومتیں مقامی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں،بلاول بھٹو
پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کو ہلا دیا ہے،شیر افضل مروت
حجاب کیوں پہنا، آسٹریلیا میں مسلم خواتین پر حملہ، ملزمہ گرفتار
امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن پاناما کے جنگل منتقل
امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن پاناما کے جنگل منتقل