وزارت قانون و انصاف نے چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں۔
وقفہ سوالات کے دوران پیش کیے گئے تحریری جواب میں 2010 سے 2024 تک پنشن میں ہونے والے اضافے کا ریکارڈ فراہم کیا گیا۔ وزارت قانون کے مطابق 2010 میں چیف جسٹس کی پنشن 5 لاکھ 60 ہزار تھی، جو 2011 میں 6 لاکھ 44 ہزار، 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار، 2013 میں 8 لاکھ 50 ہزار اور 2014 میں 9 لاکھ 35 ہزار ہوگئی۔2015 میں پنشن 10 لاکھ 5 ہزار، 2016 میں 11 لاکھ 5 ہزار، 2017 میں 12 لاکھ 17 ہزار، 2018 میں 13 لاکھ 38 ہزار اور 2021 میں 14 لاکھ 52 ہزار تک پہنچ گئی۔ 2023 میں یہ رقم 16 لاکھ 57 ہزار اور 2024 میں 23 لاکھ 90 ہزار ہوگئی۔
سینیٹ کو بتایا گیا کہ جج کی بیوہ کو بھی خصوصی مراعات حاصل ہیں جن میں ڈرائیور، اردلی، 2 ہزار یونٹ بجلی، مفت پانی، ماہانہ 300 لیٹر پٹرول اور انکم ٹیکس سے استثنیٰ شامل ہے۔
قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی، نیا صوبہ مغربی پنجاب بنانے کی تجویز