وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بونیر کا دورہ کیا اور سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 20،20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور ایم این اے شیر افضل مروت بھی موجود تھے۔ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو جانی و مالی نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ صوبائی کابینہ کے ارکان، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 48 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 340 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سیلاب نے کم از کم 21 جانیں لے لی ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

اینکر پرسن خاور حسین سانگھڑ سے مردہ حالت میں برآمد، اعلیٰ سطح تحقیقات کا آغاز

اینکر پرسن خاور حسین سانگھڑ سے مردہ حالت میں برآمد، اعلیٰ سطح تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد ،بارشوں کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی تمام ہائیکنگ ٹریلز بند

Shares: