
‘ویلکم ٹو مریم نواز شریف گرین پنجاب”،ملک کی پہلی مکمل الیکٹرک بس سروس کا آج ریلوے سٹیشن تاگرین ٹاؤن آغاز ہورہا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف الیکٹروبس سروس کی پہلی مسافر بنیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب یونیورسٹی سٹاپ سے الیکٹرو بس پر سوار ہوئیں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے پہلی مکمل الیکٹرو بس سروس پر سپیشل پرسن کو خود وہیل چیئر پر الیکٹرو بس میں سواری میں مدد کی اورریمپ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے الیکٹرو بس کے لئے خصوصی بس سٹاپ کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر بس سٹاپ پر واٹر کولر، پنکھے لگائے گئے۔الیکٹرو بس کے سٹاپ پر منی کنٹین بھی موجود ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے آئی بی اے بس سٹاپ پر موجود خواتین سے بات چیت کی۔خواتین اور طالبات نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ساتھ تصویر یں بھی بنوائیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ خود اصرار کرکے الیکٹرو بس کا کرایہ کم کرایا، عوام پر بوجھ برداشت نہیں۔ وزیراعلی مریم نواز نے الیکٹرو بس پر سوار ہوکرایکسپو سینٹر پہنچیں تو شاندار استقبال کیاگیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے الیکٹرو بس کے پہلے فلیٹ کو روٹ کے لئے روانہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے الیکٹرو بس پائلٹ پراجیکٹ کی ڈیجیٹل لانچنگ بھی کی۔
تقریب میں الیکٹرو بس سروس کے بارے میں خصوصی ڈاکیومنٹری اور خصوصی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے کہاکہ الیکٹرو بس سروس محض آغاز ہے، 500 مزید بسیں لائیں گے۔9 شہروں میں ہزاروں بسوں کی ضرورت ہے، جلد فیصل آباد،گوجرانوالہ میں شروع کررہے ہیں۔لاہور میں دو نئے ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع ہوں گے۔پہلی الیکٹروبس سروس کا آغاز آج جمعرات کو ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن ہوگا۔الیکٹرک بس روٹ حاجی کیمپ،پولیس لائن،شملہ پہاڑی،روزنامہ جنگ،مسلم لیگ ہاؤس،کلب چوک،گو رنر ہاؤس،باغ جناح، چڑیاگھرشامل ہے۔چیئرنگ کراس،گنگارام ہسپتال، وارث روڈ، عابد مارکیٹ، مزنگ،ش مع،اچھرہ،فاضلیہ کالونی،رحمان پورہ،اچھرہ پل،پنجاب کالج،نیو گارڈن ٹاؤن بھی شامل ہے۔کیمپس پل،پنجاب یونیورسٹی گیٹ نمبر 4،ہیلے کالج،آئی بی اے سٹاپ،شاہ دی کھوئی،راوی چوک،شوق چوک،اکبر چوک،ٹاؤن شپ بازار،موچی پورہ بھی شامل ہے۔ماڈل روڈ لنک روڈ،ہنڈا موڑ،گورنمنٹ امپلائی سوسائٹی،پنڈی سٹاپ،رفع یونیورسٹی،نرسری بس سٹاپ،ہمدرد چوک،منہاج یونیورسٹی بھی روٹ میں شامل ہے۔الیکٹرو بس سروس میں فری وائی فائی،موبائل چارجنگ،ہراسگی کے واقعات کے سدباب کیلئے سی سی ٹی کیمرے نصب ہوں گے.
اگر ملک کو ترقی کرنی اوردنیا میں عزت اوروقار حاصل کرنا تو مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا تسلسل چاہیے،پاکستان کا چپہ چپہ نوازشریف کی خدمت کی گواہی دیتاہے
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الیکٹرک بس کا کرایہ 20روپے مقرر کردیا، طلبہ،بزرگ شہری اورسپیشل افراد کیلئے مفت سفر کی سہولت
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا اگست میں مزید 500الیکٹرک بسیں لانے اور فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں بھی اگلے مالی سال تک میٹروبس شروع کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ مریم نوازکا طلبہ کو ایک لاکھ جدید الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان،چینی کمپنیوں کو پنجاب میں الیکٹرک بائیک کے اسمبلنگ پلانٹ لگانے کی دعوت
پنجاب میں انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت، پہلی ٹرام ٹھوکرنیازبیگ سے ہربنس پور تک چلانے کا اعلان، جدید ترین چارجنگ انفراسٹرکچر قائم ہوگا
عوام کو ریلیف ملے تونوازشریف اورمجھ سے زیادہ خوش کوئی نہیں ہوتا،سموگ کی وجہ سے بچے بزرگ بیمار ہوتے ہیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے:مریم نوازشریف
چین والوں نے گاڑیوں کے دھویں کو سموگ کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا،الیکٹرک بس کا کرایہ 20روپے رکھنے پر سب سے زیادہ خوشی مجھے ہے
پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ باقی صوبوں میں سب سے کم ہے،الیکٹروبس سروس پائلٹ پراجیکٹ سے 17ہزار مسافر روزانہ مستفید ہونگے
الیکٹروبس سروس میں فری وائی فائی،موبائل چارجنگ اورہراسگی کے واقعات سے روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے الیکٹروبس سروس پائلٹ پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب میں اہم اعلانات کیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الیکٹرک بس کا کرایہ 20روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ،بزرگ شہری اورسپیشل افراد کیلئے مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اگست میں مزید 500الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں بھی اگلے مالی سال تک میٹروبس شروع کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کو ایک لاکھ جدید الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان کا اعادہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی کمپنیوں کو پنجا ب میں الیکٹرک بائیک کی اسمبلنگ شروع کرنے کی دعوت دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اورپاکستان کی پہلی ٹرام ٹھوکرنیاز بیگ سے ہربنس پور تک چلانے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الیکٹروبس سروس سٹیشن پر مسافروں کے لئے مسٹ فین لگانے اوردیگر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں جدید ترین الیکٹرک ٹرانسپورٹ چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف ملے تونوازشریف اورمجھ سے زیادہ خوش کوئی نہیں ہوتا۔ سموگ کی وجہ سے بچے بزرگ بیمار ہوتے ہیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔چین والوں نے گاڑیوں کے دھویں کو سموگ کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا۔الیکٹرک بس کا کرایہ 20روپے رکھنے پر سب سے زیادہ خوشی مجھے ہے۔عام پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ بھی عوام پر بوجھ کے مترادف ہے۔20روپے پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ باقی صوبوں میں سب سے کم ہے۔الیکٹروبس سروس پائلٹ پراجیکٹ سے 17ہزار مسافر روزانہ مستفید ہوں گے۔الیکٹروبس سروس میں فری وائی فائی،موبائل چارجنگ اورہراسگی کے واقعات سے روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔سپیشل افراد کیلئے آٹو میٹک ریمپ بنائے گئے ہیں۔گوگل پر الیکٹر ک بس کی آمدو رفت کا شیڈول چیک کیا جاسکتا ہے۔ مسافروں کیلئے بس سٹاپ پر کھانے پینے کی سہولت بھی دے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ طلبہ کی الیکٹرک بائیک کیلئے چارجنگ سٹیشن پربیٹری تبدیل کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔ بیٹری کی چارجنگ ختم ہونے پر اوبر سروس کی طرح چارج بیٹری بھی منگوائی جاسکے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزیدکہا کہ جب بھی گرین بس نظر آئے تو سمجھ لیں کہ نوازشریف کا کام ہے۔سندھ میں بھی الیکٹرک بس شروع کی لیکن پنجاب میں بسوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ خدمت اوراختراع میں مخالفین نوازشریف سے بازی نہیں لے جاسکتے۔پاکستان کے ہر قابل ذکر پراجیکٹ پر مسلم لیگ(ن) اورنوازشریف کی مہر لگی ہے۔موٹرویز سمیت ہر قابل ذکر منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں شروع ہوا۔ملک میں جدید دور کا آغاز مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہوا۔ڈویلپمنٹ مسلم لیگ (ن) کا برینڈ ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حلفاً کہہ سکتی ہوں کہ کبھی وزیراعظم سے کوئی پراجیکٹ نہیں مانگا،حالانکہ سب مانگ رہے ہوتے ہیں۔مقامی وسائل بڑھا کر عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم سے میری نسبت باقی صوبے زیادہ شیئر لے جاتے ہیں۔وزیراعظم کے کہنے پر پنجاب منصوبوں میں حصہ ڈالتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کی بچیاں لاہور آئیں،اچھا لگا۔تعصب سے بالاتر ہوکر عقل و دانش سے سوچیں توہر سوال کا جواب مسلم لیگ (ن) کے حق میں آتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پانچ سال پورے کریں گے تو پانچ لاکھ گھر پنجاب میں بن چکے ہوں گے۔سب کو پتہ ہے کہ پاکستان کو ہر بحران سے کس نے نکالا۔سب جانتے ہیں مسجد نبویؐ میں کے احاطے میں گالیاں دینے کا کلچر کس نے متعارف کرایا۔مخالفین ہماری کارکردگی پر بات نہیں کرسکتے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سی ایم ہاؤس میں بیٹھ کر اپنا کوئی ذاتی کام نہیں کرتی۔اپنی کرسی کو کاروبار کے لئے کبھی استعمال نہیں کیا۔اقتدار کا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت مل گزررہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سب جانتے ہیں 9مئی اورجناح ہاؤس حملے کا داغ کس پر لگا۔کے پی کے،سندھ اوربلوچستان بھی میرا ہے۔پہلی بار شہداء کی یادگاروں پر حملے کس بدنصیب کے حصے میں آئے۔ہم نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اورسکالر شپ دے رہے ہیں۔کس نے کیل والے ڈنڈے دیئے،اب پورے پنجاب میں صفائی ہوتی ہوئی نظر آئے گی۔جگہ جگہ ستھرا پنجاب کی گاڑیاں اورورکردیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔جس دن عوام کی خدمت کا کام مکمل کروں خوشی کی کوئی حد نہیں رہتی۔عوامی پراجیکٹ کے آغاز کا سن کر نوازشریف کی آنکھیں بھی خوشی سے بھر آتی ہیں۔پاکستان کا چپہ چپہ نوازشریف کی خدمت کی گواہی دیتاہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو بحرانوں سے نکال لیا۔وزیراعظم شہبازشریف صاحب نے اللہ کے فضل و کر م سے ملک کو سنبھال لیا۔اگر ملک کو ترقی کرنی اوردنیا میں عزت اوروقار حاصل کرنا تو مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا تسلسل چاہیے