ایمبولینس میں نوجوان کی ہلاکت، وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دیدیا
لاہور:ایمبولینس میں نوجوان کی ہلاکت، وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دیدیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک میں پھنسی ایمبولینس میں زخمی نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی اور ٹریفک روکنے پرنوجوان کےجاں بحق ہونے کی تحقیقات کاحکم دے دیا۔
https://web.facebook.com/100004386313045/posts/1645745298914998/?_rdc=1&_rdr
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ٹریفک خصوصاً ایمبولینس کو روکنے کا کوئی جواز نہیں، نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات ہوں گی اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، واضح ہدایات کے باوجود روٹ پر ٹریفک کیوں روکا گیا؟ اس کی بھی تحقیقات ہوں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آج نشتر اسپتال روڈ جانے کا کوئی شیڈول نہیں تھا اس کے باوجود ٹریفک روک دی گئی جس میں ایک ایمبولینس پھنسی رہی اور زخمی بروقت اسپتال نہ پہنچنے پر دم توڑ گیا۔