گجرات:وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر گجرات میں زہریلی مکھیوں کا حملہ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیکورٹی عملہ زہریلی مکھیوں سے چوری پرویز الٰہی کو بچاتا رہا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر گجرات میں زہریلی مکھیوں کا حملہ کردیا، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھاگ کر زہریلی مکھیوں سے جان چھڑوائی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیکورٹی عملہ زہریلی مکھیوں سے چوری پرویز الٰہی کو بچاتا رہا۔واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے۔
زہریلی مکھیوں کے ڈر سے وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی کا عملہ جلدی گاڑی کے دروازے کھولنے کی آوازیں لگاتا رہا،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی زہریلی مکھیوں کے ڈر سے گاڑی میں سوار ہو کر ظہور پیلس سے روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ گجرات میں چوہدری ظہورالہی شہید کی 41 ویں برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری برادران نےعلیحدہ علیحدہ وقت میں شرکت کی۔
تقریب میں چوہدری شجاعت حسین نے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ شرکت کی جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ نے مونس الہیٰ کے ہمراہ چوہدری شجاعت فیملی کی روانگی کے بعد شرکت کی۔اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی بڑی خدمت کی ہے مگر آڈیو لیکس میں مریم نواز کی میرے متعلق گفتگو پر افسوس ہوا۔
چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے ان کی اصلیت پتہ چل گئی تھی اسلئے عمران خان کا ساتھ دیا تھا اور میں ان کے گفتگو کا جواب بھی دینا مناسب نہیں سمجھتا مگر مذکورہ آڈیو سے ان لوگوں کو بھی ان کی اصلیت پتہ چل گئی جو ان کے حمایتی ہیں۔