صدرمملکت کے چیف آف اسٹاف کورونا سے جاں بحق
نائیجیریا : صدرمملکت کے چیف آف اسٹاف کورونا سے جاں بحق ،اطلاعات کے صدر مملکت کے چیف آف اسٹاف عبا کیاری کورونا وائرس کے باعث وفات پاگئے ہیں ، چیف آف اسٹاف کئی دنوں سے زیرعلاج تھے
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ عباکیاری کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد وفات پاگئے ہیں۔بیان میں عباکیاری کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‘مرحوم کا کووڈ-19 (کورونا وائرس) مثبت آیا تھا اور انہیں طبی امداد دی جارہی تھی تاہم وہ 17 اپریل 2020 کو دم توڑ گئے’۔
70 سالہ عباکیاری نائیجیریا میں کورونا وائرس سے شکار ہونے والے اعلیٰ سطح کے عہدیدار ہیں۔نائیجیریا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق ملک میں اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 493 ہے اور 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں رپورٹ کے مطابق صدر کے چیف آف اسٹاف دیگر امراض کا بھی شکار تھے اور انہیں صدر کے خاص مشیر کا درجہ حاصل تھا۔
عباکیاری کے حوالے سے کہا جاتا تھا کہ 77 سالہ سابق فوجی اور اب دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے حکمران محمد بوحاری پر گہرا اثر تھا اور ان کے اکثر اجلاس کی نگرانی کرتے تھے۔الجزیرہ کے مطابق عباکیاری کا کورونا وائرس ٹیسٹ مارچ کے آخر میں جرمنی سے واپسی کے بعد مثبت آیا تھا تاہم انہوں نے خود کو قرنطینہ میں منتقل کردیا تھا۔