سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "ہم اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔”

پاک بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر پاک میرینز میں 3 جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹ کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا، جو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔یہ نئے ہوورکرافٹ کم گہرے پانی، ریتیلے اور دلدلی ساحلی علاقوں میں بیک وقت مؤثر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جہاں روایتی کشتیوں کی کارکردگی محدود ہوتی ہے۔ ان پلیٹ فارمز کی زمین اور سمندر پر بیک وقت کارروائی کی صلاحیت پاک میرینز کو نمایاں برتری فراہم کرتی ہے اور بحریہ کی دفاعی قوت کو مزید مستحکم بناتی ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کے جدید خطوط پر استوار ہونے اور سمندری سرحدوں خصوصاً کریکس کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کی عکاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "سمندری مواصلاتی راستوں اور میری ٹائم سیکیورٹی کا تحفظ صرف عسکری ضرورت نہیں بلکہ قومی خودمختاری اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے۔”

نیول چیف نے زور دیا کہ پاک بحریہ بحرِ ہند کے خطے میں امن و استحکام کی ضامن اور قابلِ اعتماد قوت ہے، اور قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ "ہماری دفاعی صلاحیتیں ساحلوں سے سمندر تک ہمارے غیرمتزلزل حوصلے کی طرح مضبوط ہیں.

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، 100 فلسطینی شہید

پی ایس ایل ،نئے فرنچائز معاہدوں کی تیاری ،دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا ایشیا دورے کے دوران کم جونگ اُن سے ملاقات کا عندیہ

Shares: