پشاور:خیبرپختونخوا کے نگراں حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو تبدیل کردیا۔اطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے امداد اللہ بوسل کو نئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کردیا۔
نیے چیف سیکرٹری امداد اللہ بوسل سیکرٹری صعنت و پیدوار کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔چیف سیکرٹر ی خیبرپختونخوا شہزاد بنگش کو تبدیل کر کے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے تھے جس کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن عامر جان کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ چودھری محمد علی رندھاوا کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، کمشنر ملتان اشفاق احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ محمد عبدالعامر خٹک کو کمشنر ملتان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
ناصر محمود بشیر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن تعینات، ثاقب منان کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، لیاقت علی چٹھہ کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گجرات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جاوید اختر محمود کی جگہ شعیب اقبال سید کو کمشنر ساہیوال ڈویژن تعینات کردیا گیا۔
علاوہ ازیں محمد شاہد نیاز کمشنر فیصل آباد ڈویژن کا بھی تبادلہ کر دیا گیا، محمد شاہد نیازکو چیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کردیاتھا