ضلع چترال میں 11 سکولز میں 100 سے زائد طالبات چکن پاکس وائرس سے متاثر ہوئی ہیں جبکہ متعلقہ تمام سکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں کو میڈیکل ٹیمز بھیج دیئے گئے ہیں جو میڈیکل کمیپس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی بھی پھیلا رہے ہیں۔ڈی ایچ او کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے بھی لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے جبکہ مرض پر قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ علاقوں میں جاکر کیمپس لگاتے ہیں۔
دوسری جانب ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بھی 11 افراد اس مرض کا شکار ہے۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق دو دن پہلے چترال میں چکن پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد میڈیکل ٹیم بھیج دی گئی تھی جس نے وہاں میڈیکل کیمپ لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرض سے ابھی تک کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔
Shares:








