چین میں مچھروں کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری چکن گونیا تیزی سے وبا کی شکل اختیار کر گئی ہے، صرف چند ہفتوں میں 7 ہزار سے زائد کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق غیر معمولی بارشوں اور بلند درجہ حرارت نے وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھا دیا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے جال، کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ اور ڈرونز کے ذریعے ٹھہرے ہوئے پانی کی نشاندہی جیسے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ جنوبی چین کا صنعتی مرکز فوشان ہے، جو ہانگ کانگ سے تقریباً 170 کلومیٹر دور واقع ہے۔رہائشی علاقوں میں پانی جمع رکھنے والوں پر سخت جرمانے اور حتیٰ کہ بجلی منقطع کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ خلاف ورزی پر 10 ہزار یوآن (تقریباً 1,400 ڈالر) تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ چین میں اب تک کا سب سے بڑا چکن گونیا پھیلاؤ ہے، جو متاثرہ مچھروں کے ذریعے منتقل ہوتا ہے اور بخار و جوڑوں کے شدید درد کا باعث بن سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اقدامات کے بعد نئے کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

نیویارک کےٹائمز اسکوائر میں فائرنگ، 3 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کا استعفیٰ

کرک: دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، مورچے تباہ

پی ٹی اے کارروائی، 13 ہزار سے زائد دھوکہ دہی سے متعلق یو آر ایل بلاک

واٹس ایپ کا بڑا ایکشن،دنیا بھر میں 68 لاکھ فراڈ اور اسکیم اکاؤنٹس ڈیلیٹ

Shares: