باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف ملک بھر میں گرمی کی سخت لہر ، ہیٹ ویو مسلسل آ رہے ہیں دوسری جانب چلاس میں مئی میں برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہاں کا موسم سرد ہو گیا ہے
برفباری کے نتیجے میں سیاحوں کی متعدد گاڑیاں پھنس گئی ہیںَ اے ڈی ڈی ایم اے بھی مشنری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، صورت حال معمول پر آنے تک بابو سر ٹاپ کی جانب آمد و رفت کل دن تک بند رہے گی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف باری رک چکی ہے، ریسکیو ٹیموں نے 15 گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا 8 مزید گاڑیوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے،
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے بتایا کہ قراقرم ہائی وے ٹریفک کے لیے کھلی ہے، بابو سر ٹاپ سے چلاس جاتے ہوئے برف باری کے باعث پھنسی سیاحوں کی مجموعی طور پر 40 گاڑیوں کو باحفاظف نکال لیا گیا ہے
نانگا پربت اور اس کے بیس کیمپ میں بھی برفباری ہوئی۔ بابوسر ناران نیشنل ہائی وے کو عارضی طور پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے، اس طرف سفر کرنے والے پہلے معلومات لیں پھر اس حساب سے سفر کریں،
دوسری جانب کئی شہروں میں گزشتہ شب بارش ہوئی ہے،لاہور میں ہلکی بوندا باندی ہوئی، گرمی کا زور ٹوٹ چکا ہے، ۔ فیصل آباد، فاروق آباد، احمدپورسیال، ننکانہ، جڑانوالہ، صفدرآباد، لالیاں، چنیوٹ اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی وزیرآباد، پھالیہ، کامونکی، کھاریاں ، سانگلہ ہل اور شیخوپورہ میں بھی باران رحمت ہوئی۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید آندھی آئی، جس کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوا ،پنجگور، چمن، خضدار سمیت مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ صفر ہو گئی کئی علاقوں میں ہائی ٹرانسمیشن لائن کے تاریں گر گئیں۔ سرحدی علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا۔ طوفان کی زد میں آنے والے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔